شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز پر حملہ 3 اہلکار شہید 6 زخمی، جوابی کارروائی میں 3 حملہ اور ہلاک

میرانشاہ ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) شمالی وزیرستان کے تحصیل رزمک میں سیکیورٹی اہلکاروں پر دہشتگردوں کے حملے میں آفیسر کپٹن فہیم عباس ، سپاہی نعیم شاہ، اور سپاہی شفیع اللہ موقع پر شہید جبکہ 6 اہلکار حولدار ضیاء الرحمن ، حولدار ہدایت اللہ ، حولدار امتیاز احمد ، سپاہی وقاص عقیل ، سپاہی سُھیل احمد اور سپاہی شاہد اقبال شامل ہیں زخمی ہوگئے ہیں، سیکیورٹی فورسز نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے 3 دہشتگرد ہلاک کردئے ہیں، سرکاری زرائع نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے، کہ جھڑپ رزمک سب ڈویژن کے تحصیل دوسلی علاقے گڑیوم میں ہوئی ہے، شہید اور زخمی اہلکاروں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے ایف ٹی سی ہسپتال میرانشاہ منتقل کر دیا گیا
حملہ آوروں  تک رسائی کیلئے سیکیورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کردتے ہوئے سرچ اپریشن شروع کی ہے۔
شمالی وزیرستان میں بدامنی، ٹارگٹ کلنگ اور سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، جس کے باعث عام شہریوں میں شدید تشویش لاحق ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں