پشاورمیں بجلی لوڈ شیڈنگ کے خلاف عوام سراہا احتجاج ،شہریوں نے ورسک روڈ کو دو گھنٹوں تک ٹریفک کے لئیے بند کر دیا

پشاور ( دی خیبرٹائمز سٹی ڈیسک ) پشاور کے ورسک روڈ عاشق آباد کے صارفین نے فیڈر ون سے فیڈر 2 پر تبدیل ہونے اور بجلی کی غیر اعلانیہ 10 سے 12 گھنٹے وہ بھی آنکھ مچولی جیسے لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ مظاہرین نے واپڈا پیسکو کے خلاف شدید نعرہ بازی کی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ بجلی بل آدائیگی کے باوجود علاقہ میں بجلی کی آنکھ مچولی سے تنگ ہو چکے ہیں ،اوورلوڈنگ و ٹرپنگ سے روز قیمتی الیکٹرانک اشیاء جل رہی ہے، تپتی دھوب و سخت گرمی میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ مذید قابل برداشت نہیں ، مظاہرین ک کہنا تھا کہ پیسکو حکام سے بارہاں شکایات کے باوجود 12 گھنٹے لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں