وانا ( مجیب وزیرسے ) قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان کی تحصیل مکین میں لینڈ مائنز کا ایک اور واقعہ پیش آیا ہے،تحصیل مکین گاؤں پال سپین قمر کا رہائشی را والدین ولد نانبوت خان اپنے گاؤں کے قریب اس وقت لینڈ مائن کا شکار ہوگئے،جب وہ معمول کے مطابق گھر کے قریب ایک پہاڑی چڑھ رہے تھے،ذرائع کا کہنا ہے،کہ بارودی سرنگ کی وجہ سے رابوالدین کی ایک پاؤں کٹ گئی ہے،اور شدید زخمی حالت میں علاج کیلئے بنوں ہسپتال منتقل کردیاگیا ہے،واضح رہیں،کہ ضلع جنوبی وزیرستان میں اس سے قبل اس طرح کے 173 واقعات ہوئے ہیں،اور یہ 174 واں واقعہ ہے،لیکن حکومت نے لینڈ مائن کو صاف کرنے کیلئے اب تک کوئی عملی اقدامات نہیں اٹھائے ہیں،اور لینڈ مائنز کی وجہ سے وقتا فوقتاً قیمتی انسانی جانیں ضائع اور معذور ہورہے ہیں۔لینڈ مائنز کے ان دھماکوں میں کئی قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کے علاؤہ اب تک 235 افراد معذور ہوچکے ہیں،جو کہ حکومت اور ایوانوں میں بیٹھے اعلی قیادت کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments