میرانشاہ ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) نیشنل ڈیمو کریٹک مؤومنٹ (این ڈی ایم) کے رہنماؤوں نے شمالی وزیرستان میں جاری مبینہ کرپشن اور بد عنوانی کے خلاف اواز بلند کرتے ہوئے حکومت سے غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کردیا ہے۔ ڈسٹرکٹ پریس کلب میرانشاہ میں این ڈی ایم کے رہنماؤں جمال داوڑ، اسد داوڑ اور دیگر نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شمالی وزیرستان میں کرپشن سے عام ادمی کی زندگی متاثر ہو رہی ہے جس پر مزید خاموش نہیں رہا جا سکتا ہے۔ جمال داوڑ نے پریس کانفرنس میں الزام لگایا کہ واپڈا میں کرپشن کے سابقی تمام ریکارڈ توڑ دئے گئے ہیں اور سٹیج فور میں مسنگ ٹرانسفارمرز کی مد میں بے تحاشہ کرپشن ہو ئی ہے جبکہ ٹھیکوں کی بندر بانٹ سے بھی ترقیاتی کام متاثر ہو رہے ہیں۔پاک افغان بارڈر کے حوالے سے بات کرتے ہوئے جمال داوڑ نے کہا کہ بارڈر پر انے جانے والوں سے پیسے لئے جاتے ہیں جبکہ مسمار شدہ گھروں کے معاوضوں میں بھی خرد برد کی کہانیاں زبان زد عام ہیں اور معاوضوں کی ادائیگی میں بلا وجہ تاخیر سے شمالی وزیرستان کے لوگ بے گھر ہونے کی حالت میں زندگیاں گزار رہے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں جمال داوڑ نے بتایا کہ تاجروں اور مارکیٹ اونرز کو بھی معاوضے ادا نہیں کئے جا رہے ہیں اس لئے ہم حکومت سے پُرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ فوری طور پر ایک تحقیقاتی کمیٹی قائم کی جائے جو شمالی وزیرستان میں جاری کرپشن اور بد عنوانیوں کا پول کھول دیں۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments