پاراچنار میں بی بی فاطمة الزھرا (رض) کی شہادت کے حوالے سے عظیم الشان تقریب کا انعقاد

پارچنار ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) خاتم الانبیاء حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اکلوتی بیٹی بی بی فاطمتہ الزہرا سلام اللہ علیہا کی شہادت کے حوالے سے پاراچنار میں عظیم الشان تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ضلع بھر سے چیدہ چیدہ علما ، قبائلی عمائدین اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی اس موقع پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے سابق سینیٹر علامہ عابد الحسینی ، تحریک حسینی کے رہنما حاجی عابد حسین اور دیگر مقررین نے کہا کہ پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اکلوتی بیٹی حضرت بی بی فاطمتہ الزہرا سلام اللہ علیہا نے اسلام کی سربلندی کیلئے جن مصائب کا سامنا کیا وہ کسی سے پوشیدہ نہیں اور ان کے فرزندان نے میدان کربلا میں انسانیت اور اسلام کی خاطر لازوال قربانی دی علمائے کرام نے بی بی فاطمتہ الزہرا سلام اللہ علیہا کو خراج عقیدت پیش کیا اس موقع پر مقامی مسائل کا ذکر کرتے ہوئے رہنماؤں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ ضلع بھر کے عوام کو یکساں نظر سے دیکھیں اور عوام کو مساوی حقوق دیں رہنماؤں نے کہا کہ گذشتہ کئی سالوں سے ضلع کرم میں نا انصافیوں کا جو سلسلہ جاری ہے اسے مزید برداشت نہیں کیا جائے گا اور اپر کرم کے علاقہ خیواص لوئر کرم کے اڑاولی سمیت مختلف علاقوں سے آئی ڈی پیز ہونے والے متاثرین کےسا تھ بھی یکساں امداد کی جائے عمائدین نے فاٹا انضمام کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ انضمام کے بعد جہاں بھی حکومت کا فائدہ ہو اسے فوری نافذ کیا جاتا ہے اور جن معاملات میں عوام کا فائدہ ہو اس میں پس و پیش سے کام لیا جاتا ہے جن میں این ایف سی ایوارڈ اور سالانہ سو ارب روپے بھی شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں