پی ڈی ایم اے نے شمالی وزیرستان کے متاثرین کیلئے ماہوار امداد کیلئے 18 کروڑ 45 لاکھ کا چیک ریلیز کردیا

پشاور (پ ر) پراوینشیل ڈیزاسٹر مینجمینٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) خیبر پختونخواہ نے شمالی وزیرستان کے متاثرین کیلئے ماہانہ مالی امداد کی مد میں 18کروڑ 45لاکھ روپے کے فنڈز ریلیز کر دئے جو کہ ائندہ دو دنوں میں شمالی وزیرستان کے متاثرین کو حسب معمول ہر تصدیق شد ہ خاندان کو سم کارڈ میسج کے ذریعے سے موصول ہو نا شروع ہو جا ئینگے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے شریف حسین کے دفتر سے جاری شدہ ایک اعلامئے کے مطابق مذکورہ فنڈز شمالی وزیرستان کے 15ہزار 229خاندانوں میں فی خاندان 12ہزار کے حساب سے تقسیم کئے جائینگے۔ اعلامئے میں کہا گیا ہے کہ یہ اس سلسلے کا 88واں قسط ہے جو متاثرین کو دیا جا رہا ہے۔ اس سے ایک ہفتہ پہلے بھی ضلع خیبر اور شمالی وزیرستان کے متاثرین کو ماہوار راشن کی مد میں 13کروڑ کے لگ بھگ کے فنڈز جاری کردئے گئے ہیں جس کی ترسیل جاری ہے۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے شریف حسین نے کہا کہ افغانستان سے شمالی وزیرستان کے اپریشن ضرب عضب کے متاثرین خاندانوں کی امد کا سلسلہ جاری ہے جس کیلئے پاک افغان بارڈر غلام خان پرپی ڈی ایم اے سمیت پاک فوج، ضلعی انتظامیہ شمالی وزیرستان، مقامی محکمۂ صحت، نادرا اور موبائل کمپنی جاز سمیت متعدد ادارے متاثرین کی سہولت کیلئے موجود ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں