افغان طالبان وفد کا حکمتیار، کرزئی اور عبداللہ عبداللہ کے ساتھ ملاقاتیں

پشاور ( دی خیبرٹائمز مانیٹرنگ ڈیسک ) افغانستان کے دارالحکومت کابل میں افغان طالبان کے ایک وفد نے افغانستان کے سابقہ جہادی اور سیاسی شخصیات کے ساتھ علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں، انس حقانی کی سربراہی میں افغان طالبان کے وفد نے پہلے سابقہ جہادی کمانڈر اور حزب اسلامی کے سربراہ گلبدین حکمتیار کے ساتھ ان کے گھر پر ملاقات کی، سابقہ افغان صدر حامد کرزئی اور پھر ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ کے ساتھ ملاقاتوں کے دوران افغانستان میں مستقل امن کے قیام پر بات چیت کی گئی،
افغان شہریوں نے سوشل میڈیا پر ان کی ملاقاتوں کو خوش آئند قراردیا، کہ شائد طالبان ان افراد کے ساتھ مشاورت کرکے اور سب کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کریں تو وہ دن دور نہیں کہ افغانستان میں امن کا قیام ممکن ہوسکے گا۔
کابل پر طالبان قیادت کا قبضہ کے بعد غیر یقینی صورتحال ہے، شہری طالبان کے ہر عمل اور ہر قدم پر نظر رکھتے ہیں، تاہم شہریوں کے سوچ کے برعکس طالبان جس حکمت عملی کا مظاہرہ کر رہے ہیں ابھی تک وہ مطمئن ہیں، آج سیاسی شخصیات کے ساتھ ملاقاتیں افغان شہری مثبت اقدام قرار دے رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں