سول سوسائٹی پاراچنار کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ پاراچنار سمیت قبائلی اضلاع کو نظر انداز کرکے منظور نظر علاقوں کو نوازا جارہا ہے

پارا چنار ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) پاراچنار میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سول سوسائٹی پاراچنار کے چئیرمین محمود علی طوری ، علامہ مزمل حسین ، مولانا شفیق حسین مطہری ، ماہر حسین اور دیگر رہنماؤں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال پاراچنار اکتالیس سال گزرنے کے باوجود نہ اپ گریڈ کیا جارہا ہے اور نہ یہاں میڈیکل کالج قائم کیا جارہا ہے اور ستم ظریفی یہ ہے کہ ہسپتال میں ڈاکٹروں اور سپیشلسٹ ڈاکٹروں سمیت سو سے زائد آسامیاں خالی ہیں آسامیوں کو پر کرکے ہسپتال کے دیگر مسائل حل کئے جائیں اور ہسپتال کو اپ گریڈ کیا جائے اور اس وسیع و عریض ہسپتال میں میڈیکل کالج بنواکر آرمی چیف اور وزیر اعلی سمیت دیگر اعلی حکام اپنے اعلانات کو عملی جامہ پہنائیں ورنہ اس اہم مسلے کے حل کیلئے احتجاجی دھرنوں کا سلسلہ شروع کریں گے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ہسپتال میں عملہ او سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے لوگ اپنے مریضوں کو پشاور اور دیگر ہسپتالوں کو لیجانے پر مجبور ہیں رہنماؤں کا کہنا تھا کہ پاراچنار سمیت قبائلی اضلاع کو محروم رکھا جارہا ہے اور اے آئی پی سکیموں کے باوجود پاراچنار میں کسی قسم ترقیاتی کام نہیں ہورہے ہیں رہنماؤں نے کہا کہ قبائلی اضلاع کے عوام کے ساتھ فاٹا مرجر سے پہلے جو وعدے کئے گئے تھے اس پر عمل کیا جائے اور پسماندہ قبائلی اضلاع کی ترقی کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں