میرانشاہ ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) شمالی وزیرستان میں ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ جاری ہے اور تازہ ترین واقعے میں علاقہ تپی کے قبائلی رہنماء ملک عبدالرحمن کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق قبائلی رہنماء ملک عبدالرحمن پر پیر کلی کے قریب جمعرات کی صبح اس وقت نامعلوم افراد نے فائرنگ کی جب وہ اپنی گاڑی میں میرانشاہ کی طرف محو سفر تھے۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ملک عبدالرحمن کو متعدد گولیاں لگیں جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہو گئے۔ مقتول ملک عبدالرحمن تپی گاؤں کے ملک نور الرحمن داوڑ کے بھائی تھے اور ملک حبیب الرحمن کے صاحبزادے تھے۔ مقتول کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے میرانشاہ ہسپتال لیجایا گیا۔ پولیس نے موقع واردات پر پہنچ کر رپورٹ درج کرائی۔رواں ہفتے ٹارگٹ کلنگ کا یہ دوسرا واقعہ ہے جس میں قبائلی رہنماؤوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ اس سے تین دن پہلے میرعلی میں ملک صلاح الدین ہر مز کو بھی اسی ہی انداز میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔ شمالی وزیرستان میں روزانہ کی بنیاد پر ٹارگٹ کلنگ کے بڑھتے ہوئے واقعات کے باعث عام لوگوں میں عدم تحفظ کا احساس بڑھ رہا ہے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments