جے یو آئی ف ضلع کرم کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ حلقہ این اے 45 کرم ون کے حتمی الیکشن میں ریکارڈ دھاندلی ہوئی ہے انصاف نہ ملا تو عدالت سے رجوع کرینگے

پاراچنار ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جمیعت علمائے اسلام قبائلی اضلاع کے نائب امیر مولانا عصمت اللہ ، مولانا روح اللہ ، مولانا اسلم جان ، حاجی نواب جان ، احمد حسن اور دیگر رہنماؤں نے کہا کہ 19 فروری کے ضلع کرم کے الیکشن میں دھاندلی کے ریکارڈ توڑ دئیے گئے بار بار شکایات پر دھاندلی روکوانے کیلئے کسی قسم کاروائی نہیں کی گئی اور کئی بار ہم سے تحریری درخواستیں لکھوائی گئی مگر شنوائی نہیں کی گئی 134 میں سے 80 پولنگ اسٹیشنز پر تحریری درخواست جمع کئے گئے مگر ذمہ دار افراد نے مجرمانہ خاموشی اختیار کر رکھی تھی رہنماوں نے الزام لگایا کہ تحریک انصاف نہیں بلکہ تخریب انصاف ہے اس وجہ سے حکومت نے الیکشن میں سرکاری مشینری کا استعمال کیا گیا اور آخری لمحات کو تبدیل کیا گیا کل سے پر امن احتجاج کا سلسلہ شروع کیا جائے گا جس میں پی ڈی ایم کے رہنما اور کارکن بھی شریک ہونگے لہذا حکومت انصاف کے تقاضے پورے کریں اور ہمیں اپنا حق دیا جائے سی سی ٹی وی کیمروں کے ریکارڈ چیک کیا جائے کہ کتنے مرد اور خواتین ووٹ کیلئے آئے ہیں اور پول شدہ ووٹ کتنے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں