جنوبی وزیرستان وانا میں تعلیمی سرگرمیاں جاری، واوا کی جانب سے اُمہ چلڈرن اکیڈمی میں تین ملین کی لاگت سے کمروں کی تعمیر کا آغاز

وانا ویلفیئر ایسوسی ایشن (واوا) نے امہ چلڈرن اکیڈمی کے یتیم بچوں میں 700 ٹریک سوٹ مفت تقسیم کرنے کے ساتھ ساتھ تین ملین کی لاگت سے تین نئے کمروں کا بھی افتتاح کردیا،
افتتاحی تقریب سے وانا ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر رحمت اللہ وزیر, جنرل سیکرٹری جلال وزیر اور امہ چلڈرن اکیڈمی کے پرنسپل زیرمحمد کے علاوہ نجی و سرکاری سکولوں کے پرنسپلزاور مختلف طبقہ ہائے فکر کے لوگوں نے شرکت کی۔
واوا کےصدر رحمت اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا، کہ امہ چلڈرن اکیڈمی کے سٹاف اور پرنسپل زیرمحمد کو اس پروقار تقریب کے انعقاد پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں جس نے بہت کم مدت میں اکیڈمی کو اعلیٰ مقام تک پہنچایا،انہونے کہا، کہ آج واوا کی جانب سے 21لاکھ روپے کی سپورٹس ٹریک سوٹ ان بچوں میں تقسیم کررہے ہیں جن کی والدین 9/11 کے بعد دہشت گردی کی جنگ میں اس دار فانی سے کوچ کرگئے ہیں، انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ 30 لاکھ روپے کی لاگت سے تین نئے کمروں کا افتتاح بھی کردیا گیا ہے
واوا کے سیکرٹری جلال وزیر نے کہا، کہ وانا ویلفیئر ایسوسی ایشن کی جانب سے تعلیم کی مد میں غریب اور یتیم بچوں کے ساتھ قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں، انہوں نےکہا کہ سب ڈویژن وانا کے جنگ زدہ قبائل کے ساتھ واوا نے ہر فورم پر تعاؤن کیا ہے، یہ سب کچھ آئی جی سعید خان وزیر کی مرہون منت ہے۔
پرنسپل اُمہ چلڈرن اکیڈمی زیرمحمد نے کہا، کہ واوا ویلفیئر ایسوسی ایشن 632 یتیم بچوں کو مفت تعلیم دے رہی ہیں، آج واوا ویلفیئر ایسوسی ایشن کی بدولت سب ڈویژن وانا سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں کی تعداد میں بچے ملک کے مختلف سکولوں کالجوں اور یونیورسٹیوں میں مفت تعلیم حاصل کررہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں