میرانشاہ ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) شمالی وزیرستان کے سرحدی علاقے لانڈ سید آباد میں آج جمعہ کی شام کو نامعلوم مسلح نقاب پوشوں نے فائرنگ کرکے 2 افراد کو قتل کردیا ہے، واقعے میں جاں بحق ہونے والے شیر ایوب موقع پر دم توڑ دیا ہے، جبکہ سنا خان کو شہریوں نے شدید زخمی حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میران شاہ منتقل کردیا، انتظامیہ کے مطابق سنا خان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگئے۔
جاں بحق ہونے والے دونوں افراد کا تعلق شمالی وزیرستان کے لانڈ سید آباد سے ہیں، پولیس زرائع نے واقعے کی تصدیق کردی، ان کا کہنا تھا کہ ابھی تک کسی بھی تنظیم یا گروہ نے ان کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے، جبکہ ان کا کسی کے ساتھ ذاتی دشمنی بھی نہیں ہے،
شمالی وزیرستان میں ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ زور و شور سے جاری ہے، جہاں کوئی بھی مقامی یہ نہیں سمجھ سکتا کہ یہاں اپریشن ضرب عضب کے بعد مسلح نقاب پوش ٹارگٹ کلرز کہاں سے آرہے ہیں؟ اور کہاں جارہے ہیں؟ تاہم شمالی وزیرستان میں ایسے پرتشدد واقعات رونما ہونے کے باعث یہاں عام شہریوں کا جینا دو بھر کردیا ہے، جہاں ہر خوف کے سائے تلے زندگی کے آیام کات رہے ہیں۔
