پشاور میں افغان قونصل جنرل نے پشاور انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں افغان شہریوں کیلئے خصوصی سہولت کاؤنٹر کا فتتاح کرلیا

پشاور ( دی خیبرٹائمز ہیلتھ ڈیسک ) پشاور کی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں افغانستان سے آنے والے مریضوں کے علاج معالجے کیلئے پشاور میں تعینات افغان قونصل جنرل نجیب اللہ احمد زئی
نے سہولت کاونٹر کا افتتاح کردیا، افتتاح کے موقع پر پشاور انسٹیٹیوٹ آف کاڈیالوجی کے میڈیکل ڈائریکٹر/ سی ای و پروفیسر ڈاکٹر شاہکار احمد شاہ اور ہسپتال ڈائریکٹر ڈاکٹرشفا حیدر بھی موجود تھیں،
قونصل جنرل نے امراض قلب کیلئے مخصوص ہسپتال میں افغان شہریوں کو سہولتیں دینے پر خوشی کا اظہارکیا، ان کا کہنا تھا کہ پی آئی سی میں افغان شہریوں کو علاج معالجہ کی خصوصی سہولیات مُیسر ہونے پر افغان شہریوں کے کافی مسائل حل ہونگے، افغانستان میں دل کے عارضے میں مبتلامریضوں کی ایک بڑی تعداد موجود ہیں، جس کا علاج کافی مشکل بھی ہے،
افغان قونصل جنرل کا کہنا تھا، کہ باعزت اور با وقار طریقے سے افغان شہریوں کو علاج کی سہولیات کی فراہمی پر وہ ہسپتال انتظامیہ اور خیبرپختونخوا حکومت کا شکریہ آدا کرتے ہیں، افغان مریضوں کے لیے حکومتی سطح پر اس سہولت کیلئے بات چیت کو آگے بڑھائینگے۔
ہسپتال کے س ای او پروفیسر ڈاکٹر شاہکار احمد شاہ میڈیکل ڈائریکٹر پی ائی سی کا یہ بھی کہنا تھا، کہ پی آئی سی افغان نرسز اور ڈاکٹرز کے استعداد کار کو بڑھانے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے ۔
افغان مریضوں کو پاکستانیوں جیسے صحت سہولیات دی جا رہی ہیں، پشاور انسٹیٹیوٹ اف کارڈیالوجی صوبے کے عوام کے ساتھ ساتھ افغان شہریوں کیلئے بھی ایک نعمت ہے، انتظامیہ کی کوشش ہوگی کہ افغانستان سے پاکستان میں میڈیکل ٹورزم کو ترویج دی جائے۔ ہسپتال کی ترجمان رفعت انجم کا کہنا تھا، کہ پی آئی سی میںگزشتہ 4 ماہینوں کے دوران 114 سے زائد افغان مریضوں کا معائنہ کیا گیا ہے، جبکہ اسی دوران 23 افغان مریضوں کی انجیوگرافی اور 11 اوپن ہارٹ سرجریز بھی کئے گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں