شمالی وزیرستان میں صفائی مہم کا آغاز اور ناجائز تجاوزات ہٹانے کا کام شروع

میرانشاہ (بیورو رپورٹ) شمالی وزیرستان کے ضلعی انتظامیہ نے تجاوزات کے خلاف اور صفائی مہم کا اغاز کردیا جس میں ہسپتالوں، تعلیمی اداروں اور دیگر پبلک مقامات میں خصوصی صفائی کا مہم چلایا جا ئے گا جبکہ میرعلی میرانشاہ اور رزمک کے بازاروں سے ناجائز تجاوزات ہٹانے کا کام بھی شروع کردیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان شاہد علی خان نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ تمام متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کردی گئیں ہیں کہ مین شاہراہوں پر سے غیر منظور شدہ تمام سپیڈ بریکرز ہٹائے جا ئے اور بازاروں میں ناجائز تجاوزات کے حوالے سے کسی کے ساتھ کوئی رعایت نہ برتی جائے۔ انہوں نے صفائی مہم کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ چودہ دن تک جاری رہنے والی اس مہم میں ضلع بھرکے صحت کے مراکز اور تعلیمی اداروں میں صفائی مہم جاری رہے گی جبکہ اس حوالے سے عام لوگوں میں اگہی پھیلانے کیلئے واک اور دیگر کئی قسم کے اقدامات بھی کئے جائینگے۔ انہوں نے عوام پر زور دیا کہ شمالی وزیرستان کے تمام باشندے انتظامیہ کے ساتھ ناجائز تجاوزات ہٹانے کے کام میں تعاون کرکے ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں