بنوں ( محمد وسیم سے ) گزشتہ 20 برس سے بند بنوں ایئر پورٹ پر کام شروع نہیں کیا جا سکا، بنوں والوں کی قسمت چار سال بعد بھی نہیں جاگی انٹرنیشنل کا درجہ دیگر اپگریڈیشن کیلئے فنڈز بھی منظور ہوئے لیکن اس کو عملی جامع تاحال نہیں پہنائی گئی،بنوں میرانشاہ روڈ پر تین ہزار کنال کے رقبہ پر پھیلا ہوا بنوں ایئر پورٹ 1999 میں دیوالیہ ہونے کے باعث بند کئے جانے پر آج تک جہازنے اُڑان نہیں بھری، اور پروازیں معطل ہیں چار سال قبل اس وقت کے وزیر اعظم نواز شریف نے دورہ بنوں کے موقع پر انٹرنیشنل کا درجہ دینے کے ساتھ اپگریڈیشن کیلئے 715 ملین روپے گرانٹ کی منظوری بھی دی گئی تھی لیکن عملی جامع نہیں پہنایاجا سکا ایئر پورٹ کی خستہ حال بلڈنگ تو موجود ہے لیکن عملہ نہیں بلکہ ایئر پورٹ کی دیکھ بھال کیلئے دو ہیلپر اور 13 چوکیدار رکھے گئے ہیں، بنوں ایئر پورٹ کی تکمیل سے مقامی لوگوں کوروزگارکے وافرمواقع میسرآئیں گے، بنوں ایئرپورٹ کی توسیع بنوں اورملحقہ علاقوں کے عوام کیلئے ایک نایاب تحفہ ہے جس کی تکمیل سے بنوں کے عوام پردیس یاملک کے دوسرے حصوں میں جانے کیلئے میلوں مصافت طے نہیں کریں گے بلکہ قلیل مصافت میں ایئرپورٹ کی سہولیات سے استفادہ حاصل کرسکیں گے۔
![](https://thekhybertimes.com/wp-content/uploads/2020/10/WhatsApp-Image-2020-10-02-at-7.38.40-PM-899x630.jpg)