شمالی وزیرستان میں بدامنی اور ٹارگٹ کلنگ اور یوتھ آف وزیرستان کےاظہرالدین شہید کی شہادت کے خلاف احتجاج اور واک

میرعلی ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) شمالی وزیرستان میرعلی میں کل نامعلوم مسلح نقاب پوشوں نے فلاحی تنظیم یوتھ آف وزیرستان کے سرگرم اور اہم رکن اظہرالدین کو شہید کیاتھا، جس کے خلاف یوتھ آف وزیرستان نے آج جمعہ کو احتجاج اور امن کے قیام کیلئے احتجاج اور واک کا اھتمام کیا،
احتجاج میں جمعیت علما اسلام (ف) اور پشتون تحفظ مؤومنٹ کے آراکین بھی شریک ہوئے، اس دوران میرعلی میں اظہرالدین کے قتل کے ساتھ ساتھ شمالی وزیرستان میں تیزی سے پھیلتی ہوئی بدامنی اور ٹارگٹ کلنگ کے خلاف سیکیورٹی اداروں پولیس اور انتظامیہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایاگیا، واک اور احتجاج کے شراکا نے اس دوران پلے کارڈز اور بینرز بھی اٹھائے رکھے تھے، جس پر حکومت مخالف نعرے درج تھے۔
شمالی وزیرستان کو اپریشن ضرب عضب کے بعد ایک بار پھر بدامنی نے اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے، جہاں آئے روز ٹارگٹ کلنگ، سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بنانہ، عام شہریوں کا قتل عام جیسے واقعات رونما ہورہے ہیں، جس کے باعث عام شہریوں میں شدید خوف کی فضا قائم ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں