پشاور پریس کلب میں ڈیجیٹلائزیشن کمیٹی کے زہر اہتمام دوسرے کامیاب تربیتی سیشن کا انعقاد

پشاور ( رپورٹ عمران علی ) پشاور پریس کلب میں پریس کلب کے ڈیجیٹلائزیشن کمیٹی کے زیر اہتمام کلب کے ممبران صحافیوں کو ڈیجیٹلائزیشن کے حوالے سے دوسرا کامیاب سیشن کا انعقاد ہوا، اس سیشن میں سینیئر صحافیوں نے اخبار، اور الیکٹرانک میڈیا کے بعد اب ڈیجیٹل میڈیا کو مؤثر میڈٰا قرار دیدیا، سیشن کے دوران سینیئر صحافی شمم شاہد ، محمود جان بابر، کاشف الدین سید ، جبکہ پشاور پریس کلب کے ڈیجیٹلائزیشن کمیٹی کے ممبر اور نوجوان صحافی محمد فہیم نے ڈیجیٹل میڈیا کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ، کہ موجودہ وقت میں صحافیوں کیلئے ڈیجیٹل میڈیا کام کرنے کے بہترین مواقع موجود ہیں، لیکن اب تک کسی بھی صحافیوں نے اس پر کسی بھی قسم کی کام نہیں کی ہے، ان ک اکہنا تھا ، کہ کنٹرول میڈیا میں صحافیوں کے ساتھ کام کرنے اور اس سے مناسب ارننگ کیلئے سوشل میڈیا کے پلیٹ فارمز یوٹیوب، فیس بک ، انسٹاگرام اور دیگر موجود ہیں، جس پر ہر صحافی کام کرکے اپنی صحافتی سرگرمیاں مزید بہتر کرسکتے ہیں، ملک کے دیگر شہروں میں وہ اکثر صحافیوں نے ڈیجیٹل میڈیا پر اپنی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے مگر بدقسمت واحد پشاور ہے جس میں صحافی اس پر کام نہیں کررہے ہیں،
مقررین نے کہا کہ پشاور میں ڈیجیٹل میڈیا پر کام کرنے کے حوالے سے بے پناہ موضوعات موجود ہیں، جس پر کام کرنے کیلئے ہمارے سینیئر اور نوجوان صحافیوں کیلئے کام کرنے میدان میں آئیں اور کام شروع کریں،
اس موقع پر موجود ڈیجیٹلائزیشن کمیٹی کے چیئرمین ناصر داوڑ نے تمام ممبران سے درخواست کی ، کہ ڈیجیٹل میڈیا پر کام کرنے کے تمام خواہشمند صحافیوں کو ایک موبائل سے ڈیجیٹل میڈیا پر کام کرنے کے حوالےسے تمام تیکنیکی سہولیات فراہم کئے جائنگے، ڈیجیٹل کمیٹی کے ممبران کاشف الدین سید، شمس مہمند اور لحاظ علی نے ممبران کو موبائل جرنلزم میں ممبران کی ہر قسم کی تربیت دینے کے عزم کے ساتھ ساتھ ممبران ممبران کی صحافتی سرگرمیوں کے مزید تیز کرنے اور سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز سے نہ صرف مناسب ارننگ کرنے کے بھی مواقع فراہم کئے جائینگے۔
پشاور پریس کلب کے ڈیجیٹلائزیشن کمیٹی نے تمام ممبران کا شکریہ آداکرتے ہوئے کہا ہے، کہ وہ ڈیجیٹل میڈیا کی جانب اپنے ممبران کو لانے کیلئے اقدامات اپنائینگے۔ پشاور پریس کلب میں ڈیجیٹلائزیشن کمیٹی کے زیر اہتمام اس تربیتی سیشن میں محکمہ اطلاعات کے ریجنل ڈائریکٹر لیاقت آمین نے بھی خصوصی شرکت کی،
اس سے قبل ابتدائی سیشن میں سینئیر صحافی صفی اللہ گل نے صحافیوں کو ڈیجیٹل میڈیا کی افادیت اور اس کے استعمال کے حوالے سے ممبران کو اگاہ کیا تھا، اس موقع سینیئر صحافی لحاظ علی اور فدا عدیل نے بھی اپنے تجربات سے ممبران کو اگاہ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں