شمالی وزیرستان تحصیل میرعلی میں ٹارگٹ کیلنگ کا ایک اور واقعہ، پولیس اہلکار قتل

میرانشاہ ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) شمالی وزیرستان کے دوسرے بڑے شہر میرعلی میں نامعلوم مسلح ٹارگٹ کلرز نے پولیس اہلکار کو نشانہ بناکر قتل کردیا، حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، پولیس زرائع کے مطابق میرعلی کے ھرمز آڈہ کے مقام پر پولیس کانسٹیبل سیف اللہ ولد موسیٰ خان کو شہید کرنے کے بعد پولیس نےسیف اللہ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال میرعلی منتقل کردیا،
شہید اہلکار کا جنازہ میرانشاہ کے گورنر کاٹیج میں آدا کردی گئی، جس میں کمانڈنٹ ٹوچی سکاوٹس کرنل عثمان حیدر، دیگر سیول اور فوجی حکام نے شرکت کی، بعد آزاں شہید اہلکار کی جسد خاکی کو دفنانے اور آخری رسومات کی آدائیگی کیلئے ان کے آبائی گاؤں میرالی روانہ کردیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں