میرانشاہ ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) ڈسٹرکٹ پولیس افیسر شمالی وزیرستان کی سربراہی میں ضلعی پولیس، مقامی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے میرعلی کے متحارب قبائل ایپی اور مدی خیل کے موروچوں پر چھاپے ما ر کر بھاری مقدار میں اسلحہ تحویل میں لے لیا گیا جبکہ 21افراد کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔ ڈی پی او شمالی وزیرستا ن عقیق حسین کے دفتر سے جاری شدہ ایک اعلامئے میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ روز میرعلی میں ایپی اور مادی خیل کے درمیان اراضی کے تنازعہ پر ہونے والی لڑائی میں بھاری اور خود کار ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا جس میں علاقے کے امن و امان کو سخت دھچکا لگا جس کے بعد حکومت نے ان قبائل کے خلاف ایکشن لے لیا اور بدھ کے روز دونوں متحارب قبائل کے مورچوں پر پولیس نے چھاپے مارے جس دوران بھاری مشین گنیں اور خود کار ہتھیاروں کے علاوہ 21 ملزمان کو بھی گرفتار کرکے حوالا ت بھیج دیا اور ان کے خلاف پرچے درج کروائے ہیں۔ ڈی پی او نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ کسی کو بھی علاقے کا امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دینگے اور جو بھی ایسا کرے گا ان کے خلاف قانون حرکت میں آئیگا۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ لوگوں کو معلوم ہو نا چاہئے کہ اب حالات بدل چکے ہیں اور امن و امان پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا ئے گا۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments