میرانشاہ ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) شمالی وزیرستان کے دو قبیلوں عیدک اور بورا خیل کے درمیان جاری لڑائی میں مقامی ذرائع سے امدہ اطلاعات کے مطابق اب تک دو افرا د جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں جن کو تشویشناک حالات میں پشاور منتقل کردیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق چار دنوں سے جاری اس قبائلی جنگ کو قابو کرنے کیلئے داوڑ اور وزیر قبائل کے جرگے سمیت پولیس نے بھی ٹیک اور کرکے میدان جنگ کی طرف مارچ کرنا شروع کردیا تھا۔ ذرائع نے تصدیق کرلی ہے کہ ملحقہ ضلع بنوں سے بھی پولیس فورس کو منگوا کر جرگے کے ذریعے دونوں متاحرب قبائل کو وارننگ جاری کردی گئی ہے کہ فائربندی کرکے مورچوں کو خالی کردیں ورنہ پولیس کو سخت ترین ایکشن لینا پڑے گا۔دریں اثناء شمالی وزیرستان کے نوجوانوں کی فلاحی تنظیم یوتھ اف وزیرستان نے صدر کابل جان کی قیادت میں ہفتے کو میرعلی میں ایک مظاہر ہ کیا جس میں حکومتی اداروں سے مداخلت کا مطالبہ کرتے ہو ئے مذکورہ لڑائی کو روکوانے کیلئے کردار آدا کرنے اور تنازعے کا دیرپا اور پائیدار تصفیہ کرانے پر زور دیا۔ یوتھ اف وزیرستان کے صدر کابل جان داوڑ اور ترجمان مصور داوڑ کی نے عوام کو بھی اپیل کیا کہ وہ آگے آکر روایتی انداز میں پُر امن طریقے سے متحارب قبیلوں کو لڑائی روکنے پر آمادہ کریں۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments