پشاور میں جشن آزادی کی تیاریاں مکمل، فیز تھری چوک میں محفل موسیقی کا انعقاد

بابِ پشاور پُل فیز 3 میں آج ایک سیاسی جلسہ اور جشنِ آزادی نائٹ اور موسیقی کیلئے چمن  اور پارک دے دیا گیا ہے جو کہ آج عصر کے بعد ہوگا اور رات بھر 14 آگست کا جشن بھی فیز تھری چوک میں منایا جائیگا ،
عوامی حلقوں نے مذکورہ فیز تھری چوک جہاں عوام کے ٹیکسوں کے پیسے خرچ کرکے خوبصورتی قائم کرنے کیلئے گرین بیلٹ اور ایک بڑے پیمانے پر پی ڈی ایم اے نے پودے اور گملے خرید کر لگائے ہیں، عوامی حلقوں کا یہ بھی کہنا ہے، کہ آج فیز تھری چوک میں خوبصورتی کی آخری رات ثابت ہوسکتی ہے۔
عوامی حلقوں نے یہاں کے ایم پی اے تیمور سلیم خان جھگڑا اور ایم این اے ارباب شیرعلی سے مداخلت کی اپیل کی ہے، کہ خدارا پورے پشاور میں یہ واحد جگہ ہے، جس پر ان کے کروڑوں روپے خرچ کرکے بنایا ہے، تاہم آج جلسے کے بعد محفل موسیقی اور پشاور کے منچلے یہاں آتن اور ڈانسنگ کیلئے پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری این او سی کو کینسل کرکے اس سپاٹ کو برباد کرنے سے بچایاجائے، تاکہ یہاں کی خوبصورتی برقرار رکھ سکے،
عوامی حلقوں کا یہ بھی کہنا ہے، کہ ساتھ میں واقع حیات آباد میں ایسے اور بھی پارک موجود ہیں، جہاں آسانی کے ساتھ جلسہ ، محفل موسیقی اور نائیٹ ڈانس کے تقریبات ہوسکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں