ضلع خیبر لنڈیکوتل بازار میں خوگہ خیل قوم کا ایف بی آر اور این ایل سی حکام کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا

خیبر ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) قبائلی ضلع خیبر کے لنڈی کوتل بازار میں خوگہ خیل قوم کے عوام کا ایف بی آر اور این ایل سی حکام کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا احتجاجی مظاہرہ سے خوگہ خیل قوم کے مشر شاہ محمد شینواری اور برکت اللہ شینواری خوگہ خیل اور دیگر شرکاء نے کہا کہ ایف بی آر اور این ایل سی حکام طورخم بارڈر پر خوگہ خیل قوم کے ساتھ کی گئی معاہدے کے خلاف ورزی کر رہے ہیں اور ہمارے زمینوں پر ناجائز تعمیراتی کام شروع کیا ہیں جس کی بھرپور مزمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ ایف بی آر اور این ایل سی حکام خوگہ خیل قوم کے ساتھ کی گئی معاہدے کو عملی جامہ پہنا یا جائے اور ان کو اپنے حقوق دیا جائے احتجاجی مظاہرہ کے شرکاء نے کہا کہ اگر ایف بی آر اور این ایل سی حکام نے خوگہ خیل قوم کے مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو نہ ختم ہونے والا احتجاجی دھرنا دینگے جوکہ تمام مطالبات تسلیم ہونے تک جاری رہے گا اس ضمن میں کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں