باجوڑ میں سیاسی رہنما کی شہادت،قبائلیوں کا شدید احتجا ج کے بعد صوبائی حکومت کا اعلان

پشاور ( دی خیبرٹائمز مانیٹرنگ ڈیسک) صوبائی حکومت نے باجوڑ میں شہید ہونے والے اے این پی کے رہنما مولانا خان زیب شہید کے بچوں کی کفالت کے لیے ایک کروڑ روپے کی گرانٹ جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔ مولانا خان زیب کو گزشتہ روز باجوڑ میں نامعلوم مسلح افراد نے ٹارگٹ کلنگ میں شہید کر دیا تھا۔ 

مولانا کی شہادت کے بعد باجوڑ کے قبائلی رہنما اور عوام سڑکوں پر نکل آئے۔ 
   بدامنی کی شدید مذمت کرتے ہوئے حکومتی اداروں کے خلاف بھی شدید نعرے بازی کی گئی۔ 
   – مقامی افراد نے مطالبہ کیا ہے، کہ باجوڑ سمیت تمام “قبائلی علاقوں میں فوری امن بحال کیا جائے۔” 

 
   باجوڑ کے  پی ٹی آئی ایم پی اے نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور  سے ملاقات کر کے خطے کی تشویشناک صورتحال سے آگاہ کیا۔ 
   حکومت نے شہید کے خاندان سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے شہید کے بچوں کی کفالت کیلئے ایک کروڑ روپے مالی امداد کا اعلان کیا۔ 

   تمام قبائلی علاقوں میں حالات سنگین ہو گئے ہیں، ٹارگٹ کلنگز اور دہشت گردی کے واقعات میں خطرناک اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ 
وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے تمام سیکیورٹی اداروں کو ہدایات جاری کی ہے کہ قبائلی اضلاع میں فوری کارروائی کرکے مولانا کو شہید کرنے والے دہشتگردوں کے خلاف بھرپور کارروائی کرکے ان کے قاتلوں کو کیفرکردار تک پہنچایاجائے،  

وزیر اعلی کا کہنا ہے، کہ مولانا خان زیب کی شہادت پورے خطے کے لیے المیہ ہے۔ ہم متاثرہ خاندانوزی کے ساتھ کھڑے ہیں اور بدامنی کے خاتمے کے لیے ہر ممکن اقدام کریں گے۔” 

قبائلی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ اگر فوری اقدامات نہ اٹھائے گئے تو پورا خطہ تشدد کی لپیٹ میں آ سکتا ہے۔ عوام کا مطالبہ ہے کہ وفاقی و صوبائی حکومتییں امن و امان کے قیام کیلئے مثبت کردار ادا کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں