باجوڑ عنایت کلے بازار میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ، دو افراد جاں بحق ۔ دو افراد شدید زخمی

باجوڑ ( دی خیبر ٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک) باجوڑ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ۔ دو شدید زخمی ۔ جمعہ کے دن افطاری کے بعد عنایت کلی مین بازار میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے دو افراد کو قتل کردیا جبکہ دو افراد شدید زخمی ہوگئے ۔ جاں بحق ہونیوالوں میں ضیاء الرحمن ولد اشرف اور سجاد ولد غازی شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں اسحاق ولد محمد زیب سکنہ ہزارناؤاور نواب ولد شاہ ولی سکنہ عنایت کلے شامل ہیں۔ زخمیوں کو علاج کیلئے خار ہسپتال منتقل کیاگیاہیں جبکہ ایک زخمی اسحاق ولد محمد زیب کو تشویشناک حالت میں پشاور منتقل کیاگیا ۔ ابھی تک کسی نے واقعہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے جبکہ پولیس نے واقعہ کی تفتیش شروع کردی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں