پاراچنار ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) قبائلی ضلع کرم کے مرکزی شہر پاراچنار میں بلدیہ کے دو سو سے زائد ملازمین کو عیدالفطر میں بھی تنخواہوں سے محروم ہوگئے ہیں، جو نہ صرف عید کی شاپنگ نہ کرسکے بلکہ اس سے قبل بھی ملازمین کی تنخواہیں بقایاجات کی صورت میں پڑے ہوئے ہیں، ایک ملازم نے نام کو صیغہ راز میں رکھنے کی شرط پر دی خیبرٹائمز کو بتایا کہ، رمضان کے اس مبارک مہینے میں بھی ان کی زندگی کا سارا دار و مدار قرضوں پر رہا، اب جب گھروں داخل ہورہے ہیِ تو بچوں کے عید کی فرمائش انہیں زندہ درگور کردیتے ہیں، اب حالات یہ ہے، کہ دکانداروں اور رشتہ داروں نے بھی قرضہ دینا بند کردیا، جس کی وجہ سے عید تو کیا؟ گھروں میں ان کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے ہیں۔ اپنے بچوں کو بھوک اور پیاس کی حال میں دیکھ کر حکام کیلئے اس مبارک آیام میں بھی دعا نہیں کرسکتے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments