لکیمروت ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) اسلحہ کی نمائش، کمسن بچوں کو بطورِ محافظ ساتھ رکھنے اور شر انگیز تقاریر کر کے سوشل میڈیا پر شئیر کرنے پر لکی مروت پولیس نےمولانا سردار علی خان سکنہ جناز گاہ روڈ محلہ وزیر آباد ضلع نوشہرہ کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔ مولانا نے لکیمروت کے ایک مسجد میں اپنے تقریر میں عالمی شہرت یافتہ ملالہ یوسفزئی پر خود کش حملہ کرنے کی دھمکی دی تھی، ملزم مزکورہ کی سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وہ خودکش حملے کرنے پر لوگوں کو اکسا رہے ہیں، لکی مروت پولیس کا کہنا ہےکہ وہ کسی بھی ایسے اقدام کے خلاف سختی سے کاروائی عمل میں لائے گی جیسا کہ مولانا سادہ لوح شہریوں کو شدت پسندی پر اکسارہے ہیں۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments