وسطی کرم میں بارودی سرنگ پھٹنے سے چار کمسن بچے زخمی ، زخمیوں کو صدہ ہسپتال منتقل

کرم ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) ڈسٹرکٹ پیلس آفیسر ضلع کرم طاہر اقبال کے مطابق وسطی کرم کے علاقہ علی شیر زئی کے گاؤں تندئی میں کھیتوں میں پڑا پرانا باردوی سرنگ اس وقت دھماکے سے پھٹ گیا جب وہاں مقامی بچے کھیل رہے تھے جس کے نتیجے میں چار کمسن بچے واحد ، کامران ، ہارون اور عبدالسلام کا کمسن بیٹا زخمی ہوگیا زخمیوں کو فوری طور پر تحصیل ہسپتال صدہ پہنچا دیا گیا جہاں پر زخمیوں کا علاج کیا جارہا ہے ڈی پی او طاہر اقبال کا کہنا تھا کہ دھماکے کے حوالے سے تحقیقات جاری ہے تاہم ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکہ کھیتوں میں نصب بارودی سرنگ کے پھٹنے سے ہوا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں