میرانشاہ ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) شمالی وزیرستان میرعلی میں گاؤں زیرکی سے تعلق رکھنے والے دو افراد 2 مختلف واقعات میں 2 افراد قتل کردئے گئے ہیں، نامعلوم مسلح نقاب پوش ٹارگٹ کلرز نے عیدک گاؤں کے قریب امیر ولد گل انارجان زیرکی کو گولی مارکر قتل کردیا، حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، فائرنگ کا ایک اور واقعہ میرعلی بازار میں پیش آیا، جہاں پرانی دشمنی کی بنا پر خواژا میر ولد خوشحال کو گولی مارکر ہلاک کردیا، پولیس نے دونوں کی لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے تحصیل ہیڈکوارٹر منتقل کردئے، پولیس نے دونوں واقعات کے مقدمے درج کرکے شامل تفتیش کردئے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments