پاراچنار ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) ڈسٹرکٹ پریس کلب میں پاراچنار میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے محکمہ تعلیم کے قاری پوسٹوں کے امیدواروں سید ریاض حسین ، سید ظاہر حسین ، کامران حسین ، سید شمال ، فاضل حسین اور دیگر امیدواروں نے کہا کہ انہوں نے ایٹا ٹیسٹ پاس کیا ہے مگر ان کا میرٹ لسٹ نظر انداز کرکے جعلی اسناد پر خفیہ آرڈر جاری کئے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ مختلف مذہبی اداروں اور مدرسوں سے انہوں نے اسناد حاصل کئے ہیں اور اب بھرتیوں میں مختلف طریقوں سے انہیں اپنے حق سے محروم رکھا جارہا ہے اگر ان کی حق تلفی کی گئی تو بھرپور احتجاج کریں گے اور عدالت سے رجوع کریں گے امیدواروں نے کہا کہ محکمہ تعلیم مختلف حیلوں بہانوں سے انہیں اپنے حقوق سے محروم رکھنے کی کوشش کی جارہی ہے جو انہیں کسی صورت قبول نہیں اس موقع پر قبائلی رہنما سرفراز علی شاہ اور اساتذہ رہنما سید گلفام حسین نے کہا کہ ضلع کرم میں ایک عرصے سے محکمہ تعلیم میں اس قسم نا انصافیوں کا سلسلہ جاری ہے انہوں نے غیر قانونی طریقے سے جاری کئے گئے آرڈرز منسوخ کرنے کا بھی مطالبہ کیا کیونکہ فائنل لسٹ آویزاں کرنے سے قبل غیر قانونی طریقے سے بھرتی کئے گئے ہیں۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments