پاراچنار ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) قبائلی ضلع کرم میں تاجروں کے ساتھ منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر پاراچنار عامر خان ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر اجمل شاہ آفریدی نے کہا کہ اس اجلاس کا مقصد انضمام کے بعد پہلی بار محکمہ خوراک کے قوانین و طریقہ کار کے بارے میں آگاہی دینا ہے تاکہ مل جل کر مسائل کے حل کرنے کیلئے اقدامات کئے جاسکے اس موقع پر تاجر برادری کے رہنماؤں حاجی رؤف ، شیر حسین ، نذیر احمد اور مجاہد حسین طوری نے بازار کے دوکانداروں کو درپیش مسائل کی نشاندھی کی جن میں سرفہرست صفائی کی صورت حال اور مکمل آگاہی تک جرمانوں میں رعایت دینے کا مطالبہ بھی شامل تھا مقررین نے کہا کہ سیکٹری و صوبائی ڈائریکٹر خوراک اور ڈی سی ضلع کرم کی ہدایت پر پہلے مرحلے میں ضلع کرم میں محکمہ خوراک نے اپنے کام کا آغاز کیا ہے اور ہمارا مقصد قیمتوں کو کنٹرول کرنا ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری پر قابو پانے کیساتھ ساتھ معیاری خوراک کی فراہمی کو یقینی بنانا شامل ہیں مقررین کا کہنا تھا کہ عوام کو معیاری خوراکی اشیا کی فراہمی اور زائد المیعاد اشیاء اور غیر معیاری اشیاء رکھنے والے کاروباری لوگوں کے خلاف سخت اقدامات اٹھائے جائینگے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments