شمالی وزیرستان میں انتظامیہ اور سی آر اے نارتھ کا سابقہ فاٹا انضمام کے بعد مسائل اور خدمات کے حوالے سے ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد

میرانشاہ ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) شمالی وزیرستان کی ضلعی انتظامیہ اور سی آر اے نارتھ کے زیر انتظام شمالی وزیرستان کے ضلعی ہیڈ کوارٹر میران شاہ میں سماجی استحکام اور شہری سرگرمیوں سے متعلق ورکشاپ منقعد کی گئی۔ ورکشاپ میں فاٹا انضمام کے بعد مختلف اداروں اور خدمات کے بارے آگاہی دی گئی۔ ورکشاپ کے دوران شہری حقوق، امن، استحکام، معاشرتی ہم آہنگی، ترقی اور سماجی بہبود پر سیر حاصل بحث کی گئی۔
ورکشاپ کے دوران شرکاء نے شمالی وزیرستان کے مختلف مسائل اور حل پر بات کی۔ علاقے میں فاٹا انضمام کے بعد ترقی کے سفر اور مختلف جہتوں کے تعین پر گفتگو کی گئی۔
تقریب کے اختتام پر شرکاء نے سی آر اے اور ضلعی انتظامیہ کا شکریہ آدا کیا اور شمالی وزیرستان کی ترقی اور بہبود میں سی آر اے کے کردار کو سراہا۔ انہوں نے اُمید ظاہر کی کہ اس طرح کی دیگر ورکشاپ منقعد کی جائیں تاکہ شعور اور آگہی کا سفر جاری رہ سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں