پشاور ( دی خیبرٹائمز کلچرڈیسک ) پشتو آداکار آمان خان کی کتاب ” میں ایک فلاپ ہیرو لیکن ؟؟ 638 صفحات پر مشتمل اس کتاب میں مُصنف نے اپنی زندگی کی 50 سالہ آداکاری کی تاریخ، تجربات اور مشاہدات پر روشنی ڈالی ہے۔ کتاب کا دیباچہ معروف سینئر صحافی اور کالم نگار حسن نثار نے تحریر کیا ہے۔ کتاب میں اُردو اور پشتو فلموں کی تاریخ ، فلم ڈائریکٹرز اور معروف ترین آداکاروں سے ملاقاتوں اور ان کے ہمراہ کام کرنے سمیت آداکار دلیپ کمار اور دیگر نامور شخصیات کے ساتھ کام کرنے کے حوالے سے لکھا ہے۔ امان خان کی مذکورہ آب بیتی فلمی دنیا کے حوالے سے ایک تاریخی دستاویز کی حیثیت رکھتی ہے۔ کتاب پشاور کے تمام مشہور بُک سیلرز کے پاس دستیاب ہے۔ واضح رہے کہ پشتو فلموں سے وابستہ اداکاروں میں یہ پہلی کاوش ہے ۔ کتاب کے مصنف امان خان جس کا تعلق بنوں سے ہے ایک روشن فکر اور تعلیم یافتہ شخصیت ہے جو خیبر پختونخواہ سمیت پاکستا ن میں فلمی دنیا کے حوالے سے شہرت رکھتے ہیں۔
