پشاور میں 25 سالہ دشمنی دوستی میں تبدیل، دونوں فریقین پرامن رہنے پر پابند

پشاور( دی خیبرٹائمز جنرل رپورٹنگ ڈیسک ) پشاور کے علاقے ہزار خوانی میں 25 سالہ دشمنی دوستی میں تبدیل ہوگئی ہے،
رحمت خان اورشیرمحمدکے مابین پچیس سال سے جائیدادکے تنازعے پر دشمنی چلی آرہی تھی جس کے نتیجے میں دونوں جانب سے کئی افرادزخمی ہوئے تھے اور یہ معاملہ دن بدن مزید سنگین صورت اختیارکرتاجارہاتھا۔ حالات کومزید بدسے بد تر ہونے کے خدشات کے پیش نظر ڈسٹرکٹ ممبرشیخ کریم جان، شیخ شفیع اکبر، ہدایت اللہ اورملک افضل خان نے کاوشیں شروع کی جس کی وجہ سے بہت کم عرصہ میں دونون فریقین نے ان پراعتماد کرتے ہوئے آپس کی دشمنی کو دوستی میں تبدیل کردیا اور تمام سابقہ اختلافات دور کردیئے۔ اہلیان علاقہ ڈسٹرکٹ ممبرشیخ کریم جان کے حجرہ میں اکٹھے ہوئے اورقران پاک پر حلف اٹھا کر عہد کیا کہ وہ آئندہ دشمنی سے توبہ کرتے ہیں اور آج کے بعد وہ آپسمیں بھائی بن کر زندگی گزارینگے، اس موقع پرشیخ کریم جان نے یہ بھی کہا کہ دونوں فریقین نے ضمانت کے طور پر ان کے پاس 10،10 لاکھ وپے نقد جمع کئے ہیں، اگر ان دونوں فریقین میں سے کسی نے بھی دوبارہ سے دشمنی کی پہل کی تو ان کو 60،60 لاکھ روپے جرمانہ کیاجائیگا، اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے سکن صوبائی اسمبلی فضل الہی، ڈی ایس پی عصمت اللہ بھی موجود تھے، اورتمام تر کارروائی خود دیکھی اور اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے فریقین کے مابین راضی نامے پر اپنی بھر پور خوشی و مسرت کا اظہار کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں