پاراچنار ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) زیڑان یوسف خیل قبائل کے رہنماؤں ملک نثار حسین ، پرنسپل احمد علی ، منظور حسین ، اقبال حسین ، مظاہر علی ، جابر بنگش ، دلدار حسین اور دیگر رہنماؤں نے کہا کہ زیڑان کے چارکندی قبائل انہیں اپنی ہی قبرستان میں میت دفنانے کی اجازت نہیں دے رہے ہیں اور آج قبرستان میں میت دفنانے کیلئے پورا دن انتظار کے باوجود جب اجازت نہ دی گئی تو مجبورا ہم نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر پاپولیشن ( ر ) مختیار علی کو دوسرے قبرستان میں دفنا دیا گیا رہنماؤں کا کہنا تھا کہ پولیس نے میت دفنانے کی اجازت نہ دینے کی صورت میں مخالف فریق کے خلاف پرچہ کاٹا جائے گا مگر اپنے ہی قبرستان میں میت دفنانے کے انکار کے باوجود پولیس نے حسب وعدہ پرچہ نہیں کاٹا رہنماؤں کا کہنا تھا کہ گذشتہ ایک سال کے دوران چھ میتوں کو دفنانے کے موقع پر اس قسم صورت حال کا سامنا کرنا پڑا اور پشاور ہائی کورٹ کے واضح فیصلے کے باوجود وہ اپنے ہی قبرستان میں میتیں نہیں دفنا سکتے رہنماؤں نے وزیر اعلی اور چیف سیکرٹری سمیت ذمہ دار حکام سے مسلے کیلئے اقدامات اٹھائیں۔
![](https://thekhybertimes.com/wp-content/uploads/2021/06/Kurram-1-3-969x630.jpg)