پاراچنار ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) میں مشترکہ جرگے کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے قبائلی رہنماؤں حاجی سردار حسین، حاجی عابد حسین ، ڈاکٹر حسین جان پارلیمنٹرینز کے نمائندوں جلال بنگش اور ارشاد بنگش نے کہا کہ اپر کرم اور بالش خیل تک کے علاقے کے لوگ مزید نا انصافی اور حق تلفی برداشت نہیں کرسکتے ضلع کرم میں پی کے 108 اور پی کے 109 کی بنیاد پر دو اضلاع بنائے جائیں تاکہ طویل عرصے سے جاری نا انصافی کا سلسلہ بند ہوسکے رہنماؤں نے کہا کہ تمام قبائلی اضلاع میں ایک ایک افسر تعینات ہیں جبکہ ضلع کرم میں دو دو افسران مختلف محکموں میں تعینات کئے گئے ہیں جن میں محکمہ صحت اور دیگر شعبے شامل ہیں ان مشکلات کا مستقل حل دو اضلاع کا قیام ہے رہنماؤں نے کہا کہ بھرتیوں میں میرٹ کی پامالی کا سلسلہ بند کیا جائے اور ترقیاتی کاموں میں بھی بعض علاقوں کو نظر انداز کرنے کا سلسلہ بند کیا جائے رہنماؤں نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کو فوری اپ گریڈ کرنے اور علی زئی تحصیل کو فعال بنانے کا مطالبہ کیا اور بالش خیل شاملات میں ناجائز قبضے اور تعمیرات بند کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments