شمالی وزیرستان میرعلی میں موسکی قبائل کا احتجاجی مظاہرہ، ہسپتال میں کلاس فور کی نوکریاں موسکی قبائل کی ملکیت ہے، مظاہرین

میرعلی ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) شمالی وزیرستان تحصیل میرعلی کے موسکی قبائل نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے کہا ہے، کہ تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال میرعلی میں جتنے بھی کلاس فور ملازمین کی نوکریا موسکی قبائل کی ملکیت ہے، جس کے عوض اس نے اربوں روپے کی آراضی ہسپتال کیلئے وقف کی ہے، اب محکمہ صحت اور ہسپتال انتظامیہ نے مزکورہ ہسپتال میں 90 کے لگ بھگ کلاس فور ملازمین کی نوکریاں دیگر موسکی قبائل کے بجائے دیگر افراد پر بھیج دئے ہیں، جس کے خلاف موسکی قبائل نے بار بار انتظاکیہ اور محکمہ صحت خیبرپختونخوا کے ہاں شکایات جمع کئے ہیں،
تاہم ابھی تک ان کی شنوائی نہ کی گئی، اب موسکی قبائل نے انتظامیہ اور محکمہ صحت کو 5 دن کی الٹی میٹم دی ہے، کہ اگر معاہدے کے مطابق کلاس فور ملازمین کی نوکریا انہیں نہ دی گئی، تو وہ احتجاجاً ہسپتال کو تالے لگاکر مستقل طور پر بند کردینگے۔
مظاہرین نے احتجاج کے دوران بینتز اور پلے کارڈز بھی اُٹھائے رکھے تھے، جس پر محکمہ صحت اور ہسپتال انتظامیہ کے خلاف  نعرے درج تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں