پشاور( دی خیبرٹائمز ایجوکیشن ڈیسک ) معروف دینی درس گاہ جامعہ عثمانیہ اور یونیسکو اسلام آباد کے باہمی اشتراک سے لرننگ فار ایجوکیشن کے تحت انگلش اور کمپیوٹر کورس کے اختتامی تقریب کا انعقاد کیاگیا۔ تقریب میں پشاور کے ڈپٹی کمشنر کپٹن ریٹائرڈ خالد محمود ،طیب عبداللہ ایڈیشنل سیکرٹری پی این ڈی ،مفتی غلام الرحمن ،وفاق المدارس صوبہ خیبر پختونخوا کے ناظم مولانا حسین احمدکے علاوہ یونیسکو کی سعدیہ بنگش بھی موجود تھی ۔ تقریب سے اسسٹنٹ کمشنر خالدمحمود نے اپنے خطاب میں کہا کہ جامعہ عثمانیہ آکرمجھے بہت خوشی ہوئی یہ ادارہ دیگر دینی اداروں کے لیے قابل تقلید ہے ۔آج کل کے معاشرے میں عصری اور دینی تعلیم کا حصول ضروری ہے۔ مفتی غلام الرحمن نے خطاب کرتے ہوٸے کہا کہ آج دنیا نے گلوبل ویلیج کی حیثیت اختیار کی ہے۔عربی زبان کی طرح انگریزی زبان سیکھنا بھی ایک عالم فاضل کی ضرورت بن چکی ہے۔تاکہ عالمی تقاضوں کا ادراک کرکے عالمی سطح پر اصل نہج کے مطابق دین اسلام کی خدمت کرسکے ۔عالمی ادارے کے تعلیمی اہداف میں دینی مدار س کے نصاب کا حاوی ہونا ایک اہم کارنامہ ہے۔بدقسمتی سے مدارس کے نصاب سے نابلد لوگ مدارس کے حوالے سے منفی پروپگینڈہ کررہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ یونیسکو جیسے بڑے ادارے کا تعلیمی میدان میں مدارس کی طرف قدم بڑھانا عالمی سطح پرمدارس کی کارکردگی کو تسلیم کرنے کے مترادف ہے۔مدارس کا نصاب عصری تقاضوں سے ہم آہنگ ہے تاہم اس میں جدید رنگ بھرنے کی ضرورت ہے۔دینی مدارس اسلام کی عالمگير یت کو سامنے رکھتے ہوئے پوری دنیا کی فکر مندی کی ذمہ دار ہیں۔اس لیے ہمیں طلبہ کی تربیت میں عالمی تقاضوں کا ادراک بہت ضروری ہے۔عالمی ادارے بھی مدارس کی اہمیت کو تسلیم کریں اورکنارہ کشی پر مجبور کرنے کی بجائے ان کو حوصلہ دے کر ساتھ چلنے کا موقع فراہم کریں۔اس سے مسٹراور ملاکے درمیان تفریق اور مدارس کے نصاب کے بارے یہ مفروضہ کہ مدارس کانصاب قدامت پرستی پر مبنی ہے خود بخودختم ہوجاٸے گا۔ صوبائی ناظم وفاق المدارس وناظم تعلیمات جامعہ عثمانیہ مولانا حسین احمد نے اپنے خطاب میں کہا کہ جامعہ عثمانیہ دینی وعصری علوم کا حسین امتزاج رکھنے والے ادارہ ہے۔ دینی مدارس مفت میں شرح خواندگی بڑھانے میں کردارادا کررہے ہیں۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments