میرانشاہ ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) شمالی وزیرستان کے درپہ خیل قبیلے کے تاجروں پر مشتمل ایک وفد نے ڈسٹرکٹ پریس کلب میرانشاہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضرب عضب کے دوران میرانشاہ بازار میں تاجروں کے ہونے والے نقصانات پر پشاور ہائی کورٹ نے تاریخی فیصلہ دیا ہے جس پر ہم ہائی کورٹ کے اس بینچ کا شکریہ آدا کرتے ہیں جنھوں نے ہماری مشکلات اور نقصانات کے بارے میں انصاف پر مبنی فیصلہ دیا ہے تاہم تاجروں کے سربراہ حاجی شیر ولی خان وغیرہ نے ڈپٹی کمشنر اور ضلعی انتطامیہ کے دیگر افسران کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ تاجروں کی چھ رُکنی کمیٹی کے علاوہ انتظامیہ نے اگر کسی اور کے ساتھ کسی قسم کاکوئی جرگہ یا فیصلہ کیا تو ہماری طرف سے شدید احتجاج سامنے آئیگا جس کے نتائج کی ذمہ داری انتظامیہ پر عائد ہو گی۔ حاجی شیر والی خان نے مزید کہا کہ ہائی کورٹ کی طرف سے جو فیصلہ سامنے آیا ہے وہ کسی قومیت کی بنیاد پر نہیں بلکہ تاجر برادری کا ہے جن کے کروڑو ں اربوں کے نقصانات ہوئے ہیں اس لئے کسی کو اس میں قومیت کا رنگ نہیں دینا چاہئے بلکہ تاجربرادری کے نقصانات کو مد نظر رکھ اس سے نہ صرف انتظامیہ بلکہ ہر کسی کو معلوم ہو نا چاہئے کہ اس کوشش کے پیچھے صرف اور صرف تاجروں کی محنت ہے اور ہائی کورٹ پشاور کا انصاف ہے۔ اس لئے حکومت کو چاہئے کہ جلد از جلد ہائی کورٹ کے فیصلے کو عملی جامہ پہنا کر میرانشاہ بازار کے تاجروں کو ہونے والے نقصانات کا ہائی کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں معاوضہ دیا جائے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments