پشاور( پ ر ) پراونشیل ڈیزاسٹر مینجمینٹ اتھارٹی خیبر پختوںخوا نے شمالی وزیرستان کےضرب عضب کے متائثرین کیلئے ماہانہ کیش پروگرام کی مد میں 18 کروڑ 45 لاکھ روپے کے فنڈز ریلیز کردئے جو ائندہ ایک دو دنوں میں حسب معمول سم کارڈ میسیجز کے ذریعے سےموصول ہو نا شروع ہوجائینگے ۔ ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے شریف حسین کے دفتر سے جاری شدہ ایک اعلامئے کے مطابق مذکورہ فنڈز ماہوار مالی امداد کیلئے ہر ماہ باقاعدگی سے متائثرین وزیرستان کے تمام تصدیق شدہ خاندانوں کو فی خاندان 12 ہزار روپے دئے جاتے ہیں جس کی کل تعداد موجودہ حالت میں 15 ہزار 229 خاندان ہیں اور جن کی ابھی تک اپنے علاقوں میں واپسی نہیں ہوئی ہے ۔ ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے نے مزید بتایا کہ متائثرین شمالی وزیرستان کو دی جانے والی نقد مالی امداد کی یہ 84واں قسط ہے جو ہر تصدیق شدہ متائثرہ خاندان کو ان کے رجسٹرڈ شدہ سم کارڈ کے ذریعے میسج کے طور پر موصول ہوتا ہے ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اس کےعلاوہ شمالی وزیرستان اور ضلع خیبر کے متائثرین کو ماہانہ اٹھ ہزار روپے بطور راشن الاؤنس بھی اسی ہی طریقے سے دئے جار ہے ہیں۔
![](https://thekhybertimes.com/wp-content/uploads/2021/08/Noth-Waziristan-TDPs-969x630.jpg)