میرانشاہ ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) شمالی وزیرستان کے گورنمنٹ ہائی سکول میرانشاہ اور گولڈن ایرو آرمی پبلک سکول رزمک میں منعقدہ تقریب میں سکول بیگز تقسیم کئے، تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی ڈی ای او سیدمحمدخان تھے، پرنسپل خلیل الرحمن پرنسپل کمال خان اے ڈی ای او فداخان وزیر اور سمیر خان اس موقع پر موجود تھے دونوں سکولوں کے طلبا میں سکول بیگز تقسیم کئے، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سید محمدخان نے کہا کہ حکومت نے نئے ضم شدہ قباٸیلی اضلاع کے طلبا کیلیے امسال مفت سکول بیگز فراہم کرکے انتہاٸی اہم اقدام کیا، جس سے قباٸلی بچوں میں تعلیم کی طرف رجحان بڑیگا انھوں نے کہا کہ شمالی وزیرستان کیلیے چار کروڑ بہانوےلاکھ کے کثیر رقم سے 64 ہزار بیگز شمالی وزیرستان کے طلبا میں تقسیم کئے جانگے۔
![](https://thekhybertimes.com/wp-content/uploads/2021/06/North-waziristan-Schlls-min-969x630.jpg)