ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان کاخدی آمد، سلنڈر دھماکے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے خاندان کے ساتھ فاتحہ خوانی

شمالی وزیرستان( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) گزشتہ شب شمالی وزیرستان کے گاؤں خدی میں گیس سلنڈر دھماکے میں جاں بحق ہونے والے خاندان کے ساتھ تعزیت کرنے کیلئے ڈپٹی کمشنر شاہد علی خان خدی پہنچ گئے، شاہد علی خان نے غمزدہ خاندان کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے فوری طور پر 6 لاکھ روپے کا چیک دیا، جبکہ سلنڈر دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین اور زخمی ہونے والوں کیلئے پرکشش مالی پیکیج دینے کا بھی اعلان کیا۔ اس المناک واقعہ میں ایک ہی خاندان کے تین افراد شہید ہوگئے ہیں، جبکہ خاتون سمیت 7 افراد زخمی بھی ہوگئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں