شمالی وزیرستان میں چلغوزہ فصل کو کاٹنے کیلئے اجازت نہ دینے پر قبائلیوں کا احتجاجی مظاہرہ 6 گھنٹے تک پاک افغان شاہراہ کو بند کردیا

میرانشاہ ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) شمالی وزیرستان میں تحصیل غلام خان سے تعلق رکھنے والے زوئی سیدگی قبائل نے احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ شروع کیا ہے، ان کا مطالبہ ہے کہ حکومت انہیں چلغوزے کے فصل کے حصول کیلئے انہیں جانے کی اجازت دیں، جہاں گزشتہ 6 سالوں سے سیکیورٹی فورسز نے اپریشن کے دوران ان کے علاقے میں آمد و رفت پر پابندی عائد کی ہے، مظاہرین کہتے ہیں، کہ اب ان کے چلغوزے کا فصل تیار ہے، لیکن فصل کے حصول کیلئے انہیں جانے کی اجازت نہیں دیتی، قبائلیوں نے گزشتہ پانچ دنوں سے احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ شروع کیا ہے، پہلے میرانشاہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرے اور دھرنے کررہے تھے، تاہم انہیں ان کے علاقے میں چلغوزے کے فصل کے حصول کیلئے اجازت نہ دینے کے خلاف اپنے احتجاج کا دائرہ کار وسیع کرکے قطب خیل کے مقام پر پاک افغان شاہراہ کو بند کردیا، جہاں 6 گھنٹے تک روڈ پر قبائلیوں نے روایتی آتن اور بھنڑے ڈال دئے، انتظامیہ اور پولیس نے مشترکہ طور پر مظاہرین کے ساتھ مزاکرات کئے، مزاکرات کے دوران مظاہرین نے سوموار تک ان کے احتجاج کو ملتوی کردیا۔ جہاں انتظامیہ نے انہیں سومار تک اجازت دینے کی یقین دہانی کرائی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں