پشاور ( دی خیبرٹائمز سٹی رپورٹنگ ڈیسک ) پشاور شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کا غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ جاری ہے، اندرون شہر کے علاقوں کچی محلہ، شہید آباد، کوجر آباد، افریدی آباد ، آخون آباد، گلبہار اور اس کے علاوہ کئی دیگر علاقے کے شہریوںکا جینا محال ہوگیا ہے، مساجد میں وضو کے پانی تک ناپید ہوگئے ہیں، جس کیلئے شہریوں نے جنریٹرکا استعمال شروع کیا ہے،
اندرون شہر میں مقیم سینیئر صحافی رضوان شیخ کے مطابق اندرون پشاور شہر کے لوگ نقل مکانی کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں، مہنگائی کے باعث تین وقت کی روٹی کھانے کے بجائے شہریوں نے دو وقت کا کھانا شروع کیا، تاکہ کوئی بھی شہری مہنگائی سے نہ گھبراسکے۔ اب بجلی کی ناروا بلوں کی آدائیگی کے باوجودانہیں بجلی کی ترسیل نہیں ہورہی ہے، ایک طرف گرمی کی شدید لہر تو دوسری جانب واپڈا کی جانب سے ناروا اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے یہاں کے شہریوں کو علاقے سے ہجرت کرنے پر مجبور کردئے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ اندرون پشاور کے عوام نے جمعرات کو واپڈا کی حرکتوں ناروا من مانیا اور لوڈ شیڈنگ کے خلاف سڑکوں پر نکل آرہے ہیں، جہاں جی ٹی روڈ پر امن دھرنا دینگے، تاکہ یہاں کے شہری بھی سکون سے جی سکے۔
شہریوں کے مطابق اندرون شہر کا علاقہ لاہوری وارڈ بجلی بندش اور خاص طور پر رنگ روڈ فیڈر سے سیٹی فیڈر پر فوری لائن چینج کرنے کی اشد ضرورت ہے، جو جو علاقے سو فیصد بجلی کا بل آدا کررہے ہیں ان کا خیال نہیں رکھا جارہاہے۔
![](https://thekhybertimes.com/wp-content/uploads/2021/08/Peshawar-city-min-969x630.jpg)