ضلع مہمند( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) قبائلی ضلع مہمند میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر صلاح الدین کنڈی کی ہدایت پر ایکشن لیتے ہوئے ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر لیاقت علی خان کی قیادت میں ایس ایچ او شیر زمین خان، اے ایس آئی محمد شفیق خان, سید محمد، ایس آئی ظاہر ، ایس آئی عبدلحکیم خان، ایس آئی شوکت خان نے خفیہ اطلاح ملنے کے بعد دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا۔ مہمند پولیس کے دلیر جوانوں نے لکڑو تھانہ کے حدود گندھار علاقہ میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے سرچ اینڈ سٹرائک آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران زمین سے پلاسٹک کی بوری میں بند 8راکٹ لانچر، 6گولے تین ٹائم بم، مارٹرگولے، فیوز، پٹاخے، کارتوس اور دیگر دہشتگردی میں استعمال ہونے والا بارودی مواد برآمد کئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان اکرام اللہ، بختور شاہ، رحمن، حیات خان، فضل سید اور لونگ موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوئے. پولیس کا کہنا ہے کہ ضلع مہمند کو دہشتگردی سے پاک کرنے اور دہشتگردوں کو گرفتار کرنے کے لیے کارروائیاں جاری ہیں. پولیس افسران کا کہنا ہے کہ انہوں نے ڈی پی او صلاح الدین کنڈی کی ہدایت پر ضلع مہمند کو دہشتگردی، منشیات اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں سے صاف کرنا ہے، جس کے لیے مہمند پولیس کے جوان اور افسران دن رات محنت کر رہے ہیں.انہوں نے کہا کہ اس مشن کی کامیابی میں پولیس کے ساتھ ساتھ عوام کو بھی اپنا اہم کردار ادا کرنا ہوگا.مہمند پولیس کے مطابق عوام کو چاہءے کہ وہ منشیات فروشوں, دہشتگردوں اور دیگر جرائم میں ملوث افراد کے خلاف پولیس کو اطلاع دیں, پولیس کو اطلاع دینے والوں کے نام صیغہ راز میں رکھے جائینگے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments