شمالی وزیرستان میں منشیات کے خلاف کارروائی، ایک منشیات فروش گرفتار

میران شاہ ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) شمالی وزیرستان پولیس نے مخبر کی اطلاع پر ایس ایچ او عجب نور نے بمعہ اے ایس آئی مشتاق خان اور دیگر پولیس نفری نے میرانشاہ میں بدنام زمانہ منشیات فروش رسول صدیق ولد میدل سکنہ داوڑ درپہ خیل کے قبضہ سے 900 گرام چرس.، 400 گرام افیون، 2 بوتل شراب برآمد کی مقدمہ درج کیا، اس کے علاوہ منشیات فروشی کیس میں نامزد ملزمان احمد شاہ ولد میرافضل مطلوب مقدمہ 29/2021 جرم 302،324،452،148،149Ppc تھانہ میرانشاہ زیرقیادت ڈی ایس پی جمشید خان نے گرفتاری کرکے ملزمان کو گرفتار کرکے حوالات منتقل کردئے، ڈی ایس پی جمشید خان نے دی خیبرٹائمز کو بتایا ہے، کہ شمالی وزیرستان پولیس کی خواہش ہے، کہ وہ وزیرستان کو منشیات جیسے لعنت سے پاک کریں، تاہم عام شہریوں کے تعاون اور نشاندہی کے بغیر شائد ایسا ممکن نہ ہو۔

اپنا تبصرہ بھیجیں