میران شاہ ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) شمالی وزیرستان میران شاہ کے نواحی علاقے ہمزونی میں نامعلوم حملہ آوروں نے خود کار ہتھیاروں سے حملے کردئے، جس کے نتیجے میں ایک اہلکار زخمی ہوگئے ہیں، سیکیورٹی اہلکاروں نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے شدید فائرنگ کی ہے، ایک ہی رات میں تین چیک پوسٹوں پر حملوں کے باعث شہریوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا،
یاد رہے کہ شمالی وزیرستان میں تحریک طالبان پاکستان کا سیز فائر ختم ہونے کے اعلان کے بعد ایک بار پھر جھڑپوں میں شدت آگیا، اور ایک بار پھر ہر شہری نامعلوم خوف کا شکار ہوگیا ہے۔
Load/Hide Comments