کرم میں شدت پسندوں کا سیکیورٹی اہلکاروں پر حملہ، کیپٹن اور سپاہی شہید، تین اہلکار زخمی

پارچنار ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) قبائلی ضلع کرم سے موصول ہونے والے سرکاری ذرائع کے مطابق وسطی کرم کے علاقے زاوہ میں سرچ آپریشن کے دوران فرنٹیئر کور کے کیپٹن باسط علی اور ایک سپاہی شہید ہوگئے جبکہ تین اہلکار زخمی ہوگئے علاقے میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری ہے دو ہفتے قبل وسطی کرم سے ٹاور نصب کرنے والے پانچ مزدوروں کو دو ہفتے قبل اغوا کیا گیا تھا کل ایک مزدور کی لاش ملنے کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن شروع کیا گیا آپریشن کے دوران شدت پسندوں نے فورسز پر حملہ کیا وسطی کرم کے علاقے بد امنی کے دوران حب کے طور پر استعمال کررہے تھے جو کہ فورسز کے آپریشن کے بعد کلئیر قرار دئیے گئے تھے اور اب دوبارہ ان علاقوں میں شدت پسندوں نے اپنی کاروائیوں کا آغاز کردیا ہے، تحریک طالبان پاکستان نے اس واقعہ کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں