شمالی وزیرستان میں پاک افغان بارڈر پر واقع سیکیورٹی پوسٹ پر حملہ، 3 اہلکار شہید 1زخمی

میرعلی ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) شمالی وزیرستان کے تحصیل سپین وام میں سیکورٹی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے میں تین سیکورٹی اہلکار شہید جبکہ ایک زخمی ہوا ہے۔ مقامی سرکاری ذرائع نے بتایا ہے کہ پیر کی علی الصبح تحصیل سپین وام میں پاک افغان سرحد کے قریب حسن خیل کے علاقے میں نامعلوم مسلح حملہ اوروں نے خود کار ہتھیاروں کے ساتھ سیکورٹی چیک پر حملہ کیا، جس میں چھوٹے بڑے ہتھیاروں کا آزادانہ استعمال کیا گیا۔ فائرنگ کے نتیجے میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق تین سیکورٹی اہلکار نائیک گل بہادر، سپاہی عدنان اور سپاہی خُرم موقع پر شہید ہوگئے ہیں۔ جبکہ حملے میں فواد نامی ایک سپاہی زخمی بھی ہوا ہے، جس کو ابتدائی طبی امداد کیلئے دوہ توئی ہستپال لیجایا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سیکورٹی اہلکاروں نے بھی بھرپور جوابی کاروائی کی اور علاقے میں سرچ اپریشن شروع کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ گذشتہ کئی دنوں سے شمالی وزیرستان میں پاک افغان سرحد کے قریبی علاقوں میں سیکورٹی فورسز پر حملوں میں اچانک اضافہ ہوا ہے، جس سے عام شہریوں میں تشویش پایاجاتا ہے،

اپنا تبصرہ بھیجیں