شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی پوسٹ حملہ، 3 اہلکار شہید پانچ زخمی

میرانشاہ ( وحدت نیوز ) شمالی وزیرستان کے پاک افغان بارڈر پر واقع تحصیل دتہ خیل میں سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر نامعلوم افراد نے حملہ کیا ہے، میرانشاہ سے عسکری زائع نے وحدت نیوز کو تین افراک کی شہید ہونے کی تصدیق کی ہے، شہید ہونے والوں میں جس میں تین اہلکار شہید ہوگئے ہیں، شہید ہونے والوں میں سپاہی ساجد، سپاہی مقبول، ایس ڈبلیو ساجد شہید جبکہ حولدار اظہر، سپاہی رضوان، سپاہی نصیر، سپاہی وجاہت، سپاہی رحمت ایک کا نام معلوم نہ ہوسکا، زخمی ہونے والوں میں شامل ہیں، سیکیورٹی فورسز نے شہید اور زخمی اہلکاروں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے سی ایم ایچ ہسپتال بنوں منتقل کردیا گیا۔
یاد رہے کہ شمالی وزیرستان میں ٹارگٹ کلنگ ، سیکیورٹی پوسٹوں پر حملے روز کا معمول بن گیا ہے ، جس کے باعث عام شہریوں کی زندگی اجیرن بن گئی ہے، جس کے باعث یہاں کے عام شہری ایک بار پھر نقل مکانی کرنے پرمجبور ہوگئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں