جنوبی وزیرستان ( دی خٰبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) پاک افغان شاہراہ جنوبی وزیرستان میں موسم سرما کی پہلی برف باری کی وجہ سے عام ٹریفک کیلئے بند ہوگئی تھی، اسسٹنٹ کمشنر وانا بشیرخان نے اس اہم شاہراہ پر لوگوں کی پریشانی اور آمدورفت کی معطلی کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری طور وانا انگور اڈہ شاہراہ پر نکلے،اور ٹی ایم اے، ہائی ویز کی ٹیموں کو روانہ ساتھ روانہ کردیا، اس سے قبل انہوں نے اپنے محر زمان وزیر کو بھی بھیجا تھا، ٹریفک کی روانی کو جاری رکھنے کیلئے انہوں برف کو شاہراہ سے ہٹانے کی خود نگرانی کی جنوبی وزیرستان کی تحصیل برمل انگوراڈہ نیزائی نارائی روڈ برف باری کی وجہ سے چھوٹی اور بڑی گاڑیوں کی آمدورفت بند ہوگئی تھی، اطلاع ملتے ہی اسسٹنٹ کمشنر وانا بشیر خان ایریا محرر انگوراڈہ زمان وزیر TMA سٹاف اور ہائی ویز کی ٹیم کو ہمراہ لیتے ہوئے بند شاہراہ کو عام ٹریفک کیلئے کھول دیاگیا، اور چند ہی گھنٹوں میں انگوراڈہ وانا روڈ چھوٹی اور بڑی گاڑیوں کی آمد و رفت کیلئے کھول دیا گیا، ابتدائی رپورٹ کے مطابق برف باری میں پسلن اور دیگر حادثات میں تاحال کوئی جانی ومالی نقصان نہیں ھوا ہے، تاہم موسم سے پتہ چلتا ہے، کہ اگلے چند گھنٹوں یا انیوالی شب کو شدید برف باری ہوسکتی ہے، موسم سرما کی پہلی برف باری کے بعد ٹھنڈ میں اضافہ ہوگیا ہے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments